ڈانڈیلی:12؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بنگلورو سے ڈانڈیلی کے ویسٹ کوسٹ پیپر مل کو لے اکیشیا کی لکڑیاں لے جارہی لاری اچانک آگ کی لپیٹ میں آکر جل کر خاکستر ہونے اور لاری ڈرائیور کرشماتی طورپر محفوظ پانےکا واقعہ پیش آیاہے۔
لاری کے انجن میںخرابی پیش آنے کی وجہ سے ڈانڈیلی کے قریب کرکا کراس پر اچانک لاری میں آگ بھٖڑک اُٹھی۔ بیلگام کی لاری بنگلورو سے ڈانڈیلی کے لئے لکڑیاں لے جارہی تھی۔ بنگلورو سے اکیشیا کی لکڑیو ں کا لوڈ لے کر ڈانڈیلی کی طرف روانہ تھی۔لاری پیپر مل سے صرف 10کلومیٹرکی دوری پر تھی جب یہ واردات پیش آئی۔
آگ لگنےکی اطلاع ملتے ہی ڈانڈیلی مضافاتی پولس تھانہ سمیت ہلیال اور ڈانڈیلی کے فائر برگیڈ کو خبر دی گئی جس کے بعد بروقت جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا گیا۔ البتہ لاری جل کر خاک ہوگئی تھی۔ مضافاتی پولس تھانہ میں معاملے کو لے کر کیس درج ہواہے۔